ہزارہ یونیورسٹی کا میگا پراجیکٹ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے منظور کر لیا

جمعہ 23 جون 2017 19:51

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) ہزارہ یونیورسٹی کا میگا پراجیکٹ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے منظور کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کا میگا پراجیکٹ جس کی کل مالیت ایک ارب روپے ہے، کی ایچ ای سی اسلام آباد نے باقاعدہ طور پر منظوری دیتے ہوئے مالی سال 2017-18ء کیلئے 20 کروڑ روپے مختص کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

میگا پراجیکٹ کے تحت یونیورسٹی میں طلباء و طالبات کیلئے ہاسٹلز، اساتذہ و ملازمین کیلئے رہائی کالونی، فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام، سائنسی لیبارٹریوں کے آلات سنٹرل لیبارٹری کا قیام ٹیچنگ لیبارٹری کا قیام کتابوں کی فراہمی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر، کی فراہمی اور بجلی کے خود مختار فیڈر کی فراہمی شامل ہے۔

پراجیکٹ کا اعلان وزیراعظم محمد نوازشریف نے اپنے گذشتہ سال دورہ ہزارہ یونیورسٹی کے دوران کیا تھا جس کو ایچ ای سی اسلام آباد نے عملی شکل دیتے ہوئے اس سلسلہ میں یونیورسٹی انتظامیہ کو ایک مراسلہ کے ذریعہ آگاہ کر دیا ہے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس و دیگر متعلقہ حکام نے ایچ یو سی اسلام آباد کے ارباب اختیار اور چیئرمین ڈاکٹر مختار نے ادا کیا جن کی ذاتی دلچسپی اور مخلصانہ کوششوں کی بدولت میگا پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :