مانسہرہ جوڈیشل کمپلیکس میں وکلاء کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ

جمعہ 23 جون 2017 19:51

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیٰی آفریدی نے کہا ہے کہ بار اور بینچ کے درمیان چولی دامن کا ساتھ ہے، مانسہرہ جوڈیشل کمپلیکس میں وکلاء کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ وہ مانسہرہ میں جوڈیشل کمپلیکس کی مجوزہ اراضی کے معائنہ کے بعد ڈسٹرکٹ بار مانسہرہ میں وکلاء سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں صدر بار بشارت خان اور جنرل سیکرٹری فہد حبیب ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کرتے ہوئے وکلاء کو درپیش مسائل سے متعلق چیف جسٹس کو آگاہ کیا۔ چیف جسٹس یحیٰ آفریدی نے کہا کہ بار اور بینچ کا چولی دامن کا ساتھ ہے، وکلاء انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ قبل ازیں انہیں جوڈیشل کمپلیکس کی مجوزہ اراضی کے متعلق بریفنگ دی گئی جبکہ انہوں نے اراضی کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بار کی لائبریری کیلئے کمپیوٹر اور کتب دینے کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :