تحصیل ناظم اوگی نے ٹی ایم اے کا 2017-18ء کا 18 کروڑ 99 لاکھ 24 ہزار روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش کر دیا

جمعہ 23 جون 2017 20:02

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) تحصیل ناظم اوگی نے ٹی ایم اے کا 2017-18ء کا 18 کروڑ 99 لاکھ 24 ہزار روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش کر دیا۔ بجٹ میں رہنمائی اور تعاون پر تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل کونسل کا بجٹ کنوینر قاضی زاہد الله شاہ کی زیر صدارت تحصیل کونسل کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ٹی ایم او آفتاب اسلام شاہ اور ٹی او ایف محمد لیاقت بھی موجود تھے۔

ممبر تحصیل کونسل حافظ محمد یونس نے باقاعدہ تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی۔

(جاری ہے)

ناظم تحصیل اوگی نے بجٹ اجلاس پیش کرتے ہوئے بتایا کہ آمدن کمی کی وجہ سے 18 کروڑ 99 لاکھ 24 ہزار روپے خسارے کا بجٹ پیش کیا جا رہا ہے، بجٹ میں ترقیاتی سکیموں کیلئے 9 کروڑ 12 لاکھ 34 ہزار روپے رکھے گئے ہیں، ملازمین ٹی ایم اے کی تنخواہوں کے اخراجات کیلئے دو کروڑ 43 لاکھ 44 ہزار، آپریشنل اخراجات کیلئے ایک کروڑ 34 لاکھ، اسی طرح ٹی ایم اے کے لازمی اخراجات جو صوبائی حکومت کو ادا کرنے ہیں، وغیرہ کیلئے 26 لاکھ 55 ہزار رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے کی متوقع آمدن ایک کروڑ 59 لاکھ 40 ہزار ہے، وسائل کی کمی ضرور ہے تاہم ہم نے اوگی کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کا ارادہ کر لیا ہے جو ضرور پورا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :