پولیس کو غیر سیاسی اور پروفیشنل بنانے سے ادارہ کی کارکردگی میں بہت بہتری آئی ہے، انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا

جمعہ 23 جون 2017 20:02

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے پولیس کو مکمل طور پر غیر سیاسی اور پروفیشنل بنا دیا ہے جس سے اس کی کارکردگی بہت حد تک بہتر ہوئی ہے، پولیس ایکٹ 2017ء منظور ہو چکا ہے جس پر جلد ہی عمل درآمد شروع ہو جائے گا، نئے ایکٹ کے تحت ضلعی اور صوبائی سطح پر سیفٹی کمیشن بنائے جائیں گے۔

جلال بابا آڈیٹوریم ہال میں ٹریفک وارڈن سسٹم اور ٹوور ریسٹ پولیس سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس کو نئے ایکٹ کے تحت عوام کے آگے جوابدے ہونا ہو گا، ریجنل سطح پر کمپلینٹ اتھارٹیز بنائی جائیں گی جس میں پولیس کے خلاف شکایات سنی جائیں گی، پولیس کی قربانیوں کی بدولت صوبہ میں جرائم اور دہشت گردی کی شرح میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انپسکٹر جنرل پولیس صلاح الدین خان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تین سالوں کے دوران پولیس کو غیر سیاسی بنا دیا ہے جس سے پولیس کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے، پولیس ایکٹ 2017ء منظور ہو چکا ہے جس کے تحت اگلے دو ماہ کے اندر ضلع اور صوبائی سطح پر سیفٹی کمیشنز بنائے جائیں گے، صوبائی سیفٹی کمیشن کا سربراہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ہو گا، پبلک سیفٹی کمیشن کے آنے سے پولیس پر چیک اینڈ بیلنس ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :