ڈیرہ اسماعیل خان،خواتین تنازعہ، کلہاڑیوں سے شخص کو شدید زخمی ،مقدمہ درج

جمعہ 23 جون 2017 20:02

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) خواتین کے تنازع پر ملزمان نے کلہاڑیوں کے وار سے ایک شخص کو شدید زخمی کردیا ۔تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر کی حدود نظام فلنگ سٹیشن مروت کالونی میں ملزمان نے خواتین کے تنازع پر کلہاڑیوں کے وار سے فرمان اللہ ولد راست باز قوم بلوچ کو شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر ملزمان شیر زمان ،صادق ،امیر زمان اقوام بنوچی کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :