ڈیرہ اسماعیل خان،نامعلوم ملزم کی فائرنگ ،20سالہ نوجوان زخمی

جمعہ 23 جون 2017 20:02

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) تھانہ کینٹ کی حدود جھوک مسو میں نامعلوم ملزم کی فائرنگ سے بیس سالہ نوجوان زخمی ہوگیا ،زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

کچہ کے علاقہ جھوک مسو میں مسلح ملزم نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ سے بیس سالہ عبدالمجید ولد اللہ نواز بلوچ سکنہ جھوک مسو کو زخمی کردیا زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔زخمی کے مطابق ان کے کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔ پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :