ڈیرہ اسماعیل خان، ٹریفک حادثہ ،موٹرسائیکل پر سوار سمیت 2افراد موقع پر ہی جاں

جمعہ 23 جون 2017 20:02

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) المعز شوگر ملز کے قریب ٹریفک کے خوفناک حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ،دونوں افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

(جاری ہے)

پہاڑپور کے علاقہ شاہ دائو کا رہائشی چالیس سالہ عزیز الرحمٰن ولد فیض الرحمٰن اور علاقہ اعوان کا رہائشی پینتیس سالہ آصف ولد اللہ نواز قوم اعوان موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ المعزشوگر ملز کے قریب رات کو ساڑھے آٹھ بجے کے قریب سڑک کے کنارے کھڑے ایکسیویٹر کے ساتھ اچانک جاٹکرائے جس کے نتیجے میں وہ دونوں شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔دونوں کو ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ان کے لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :