الپوری،پری مون سون بارشیں کاسلسلہ جاری،موسلا دھاربارشوںسے موسم سرد اورخوشگوار ہوگیا

جمعہ 23 جون 2017 19:49

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) شانگلہ بھر میں پری مون سون بارشوں کاسلسلہ جاری،تندوتیز ہوائوںاور طوفان کے ساتھ موسلا دھاربارش، پہاڑی سلسلوں اور بالائی علاقوں میں ژالہ باری ہوئی جس سے موسم سرد اورخوشگوار ہوگیا ہے،وادی شانگلہ کے پہاڑی سلسلوں میں ٹھنڈ کی شدت ،فطاری کے بعد روز ہ داروں نے کمبل اڑھ لئے۔،روزہ د اروں کے مرجھائے ہوئے چہرے کھل اٹھے، مسلسل بارش سے جمعرات اور جمعہ کے رات شانگلہ کے سیاحتی مقامات میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے بعد سیاحوں کا رش موسم سے لطف اندوز، سیاحتی مقامات پر سہولیات کی وقدان پر پریشان ہو گئے،شانگلہ اور گرد ونواح میں شروع ہونے والی تیز ہوئوں اور طوفان کے ساتھ موسلادھار بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے ، وادی شانگلہ میں یخ بستہ ہوائیں۔

(جاری ہے)

سیاح موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں،رمضان المبارک کے اخری ایام میںگرم علاقوں کے لوگ روزہ گزارنے کیلئے ٹھنڈے علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔ کیونکہ یہاں موسم سرد ہوتا ہے اور روزہ داروں کو روزہ رکھنا آسان ہوتا ہے۔ موسلادھار بارش کے بعد آسمان پر گھنے بادل منڈلاتے رہے۔ محکمہ موسمیات نے پری موسون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ شانگلہ کے چانگاہ سر،مان سر،شلخو سر،کاپر بانڈہ، شانگلہ،جبڑ،کنڈو،چڑی بانڈہ،شومانو سر،اجمیر، یختنگی،جابہ، اولندر اور دیگر مقامات پر سیاحوں کا رش،سیاح موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

متعلقہ عنوان :