الپوری ، پولیس کی سیکورٹی سخت ،جمعتہ الوداع کیلئے مختلف مساجد میںہزاروں نمازیوں کی شرکت

جمعہ 23 جون 2017 19:49

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) ،پولیس کی سیکورٹی سخت ،شانگلہ میں جمعتہ الوداع ،مختلف مساجد میں نماز جمعہ ادا کی گئی ،شانگلہ کی مرکزی مسجد الپوری میں ہزاروں نمازیوں نے شرکت کی ، جمعتہ الوداع کا خطبہ دیتے ہوئے علماء کرام کا کہنا تھا کہ روز ہ میں صبر ،ایثار اور محبت ہمدردی کا درس دیتی ہے ،روزہ میں زیادہ سے زیادہ عبادات اور نیکیاں کرنی چاہئے اللہ تعالیٰ ایک نیکی کا اجر ستر گنا بڑھا دیتا ہے ایک نفل فرض کے برابرہے ،ر مضان کا اخری عشرہ دوزخ سے نجات دلانے کا ہے ۔

الپوری مسجد کے خطیب شاہ ولی اللہ نے خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام کے بابرکت مہینے میں ہمیں اپنے غریب بھائیوں کا خیال رکھنا چاہئے اور ان کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے، انہوں نے کہا کہ عید کی خوشی میں ہمیں ہوائی فائرنگ سے اجتناب کرنا چاہئے اور کھلونابندوق،پستول فروخت کرنے والے دکانداروں کو منع کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

جمعتہ الوداع کے خطبوں میں علماء نے اتحاد بین المسلمین پر زور دیا ہے،علماء نے کہا کہ مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں اگر جسم کا کوئی حصہ درد کرتا ہے تو سارا جسم کو تکلیف پہنچتا ہے ،پاکستان امت مسلمہ کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں،قطر خلیج ممالک کے سے غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے پاکستان سفارتی اثر وسوخ استعمال کرے۔

متعلقہ عنوان :