عوام سے کیے تمام وعدے پورے کرونگا ،پانامہ لیکس کرپشن کا کیس جے آئی ٹی کے سامنے رکھ دیا گیا ہے،

ڈیرہ ومضافاتی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جارہا ہے، ہسپتال کی مشینری کی خرید کیلئے 50کروڑ اور واپڈا کی بوسیدہ تاروں ،ٹرانسفارمرز کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں صوبائی وزیر مال سردار علی امین خان گنڈہ پور کی افطار پارٹی میں صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 23 جون 2017 19:49

عوام سے کیے تمام وعدے پورے کرونگا ،پانامہ لیکس کرپشن کا کیس جے آئی ..
ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) صوبائی وزیر مال خیبر پختونخواہ سردار علی امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ عوام سے کیئے گئے تمام وعدے پورے کرونگا نواز شریف نے چوری کی ہے قوم کے بیٹے عمران خان نے پانامہ لیکس کے حوالے سے کرپشن کا کیس جے آئی ٹی کے سامنے رکھ دیا ہے انشاء اللہ نواز شریف کو سزا ملے گی عمران خان کا فیصلہ اس بارے ہمارا فیصلہ ہوگا ڈیرہ شہر اور مضافاتی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جارہا ہے ہسپتال کی مشینری کی خرید کے لئے پچاس کروڑ روپے منظور ہوچکے ہیں ،واپڈا کی بوسیدہ تاروں اور ٹرانسفارمرز کے لئے کروڑوں روپے کے فنڈز مختص کر دیئے گئے ہیں وفاقی بجٹ میں حلقہ کے ممبر قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمن کوئی بڑا منصوبہ منظور نہیں کرواسکے میڈیا کا مسائل کو اجاگر کرنے کے حوالے سے اہم کردار ہے مثبت صحافت کو پروان چڑھایا جائے ۔

(جاری ہے)

وہ بروز جمعہ اپنی رہائش گاہ الامین ہائوس میں میڈیا کے نمائندوں کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی کے موقع پر کیا اس موقع پر تحصیل ناظم سردار عمر امین خان گنڈہ پور بھی موجود تھے ،سردار علی امین گنڈہ پور نے کہا کہ انصاف صحت کارڈ کی سہولیات کے حوالے سے میڈیا بھی عوام کو آگاہ کرے انصاف صحت کارڈ سے صوبے کے اعلی صحت کے مراکز میں علاج و معالجہ مفت ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ڈیرہ اسماعیل خان میں گرین بیلٹس بنائے گئے ہیں لوگوں کی تفریح کیلئے خوبصورت پارک تعمیر ہوچکے ہیں اسی طرح ڈیرہ شہر کے سرکلر روڈ کے چاروں طرف تاریخی گیٹوں کی تعمیر بھی جاری ہے نکاسی آب کے مسئلہ کے حل کیلئے کئی منصوبے شروع ہو چکے ہیں جس سے نہ صرف ڈیرہ شہر بلکہ مضافاتی علاقوں میں بھی نکاسی آب کا مسئلہ حل ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ واپڈا نے لوڈ شیڈنگ کے سلسلے میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے مولانا فضل الرحمن اس وقت وفاق میں ہے اور نواز شریف کے اتحادی ہیں انکو چاہیئے کہ وہ حق نمائندگی ادا کریں اور لوگوں کو لوڈ شیڈنگ سمیت واپڈا کے دیگر مسائل سے نجات دلائیں انہوں نے کہا کہ ماضی میں تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن ڈیرہ میں غیر قانونی لوگوں کو بھرتی کیا گیا جو خزانے پر بوجھ ہیں نو سال کے دوران دو حکومتیں گزریں لیکن انہوں نے ٹی ایم اے کے پنشنرز کی پنشن کا مسئلہ حل نہیں کیا لیکن ہم نے پنشن کا مسئلہ حل کردیا ہے ٹی ایم اے کی ہڑتالوں کے پیچھے جو لوگ ہیں انکا سب کو پتا ہے ٹی ایم اے میں ایک مافیا بیٹھا جو ملازمین کو اکساتا ہے لیکن اب ملازمین کو کام بھی کرنا ہوگا اور ہم کام لیں گے ڈیرہ ائیر پورٹ مولانا فضل الرحمن کی علاقے سے سرد مہری کی وجہ سے آج بھی بند ہے اسلام کے نام پر لوگوں کو بیوقوف بنانے کے لئے ووٹ لئے گئے اسلام کا ٹھیکدار آج کرپٹ حکمرانوں کا ساتھ دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ کے کنارے فیری پارک کے لئے سی اینڈ ڈبلیو سی70کنال اراضی منظور ہوچکی ہے اور اسکے لئے فنڈز بھی منظور ہیں انشاء اللہ جلد ایک خوبصورت پارک دریائے سندھ کے کنارے بنادیا جائیگاجہاں دریائے سندھ میں واٹر کورس سامان بھی موجود ہوگا اور لوگوں کو تفریح کے مواقع میسر آئینگے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام 2018کے الیکشن میں پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر کامیاب کرے گی اور اسلام کے ٹھیکداروں کو مسترد کردیگی۔