کوئٹہ بم دھماکہ کے بعد حیدرآبادسمیت اندرونِ سندھ سخت حفاظتی انتظامات

جمعہ 23 جون 2017 19:45

کوئٹہ بم دھماکہ کے بعد حیدرآبادسمیت اندرونِ سندھ سخت حفاظتی انتظامات
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) کوئٹہ بم دھماکہ کے بعد حیدرآبادسمیت اندرونِ سندھ سخت حفاظتی انتظامات ، عید سے قبل اہم تجارتی مراکز ، امام بارگاہوں و مساجد کی سیکورٹی بڑھادی گئی ،رینجرز وپولیس الرٹ ہو گئے حیدرآباد میں پولیس کی2ہزار سے زائد اہلکار اور2سو کمانڈوز مقر ر کئے گئے ہیں جبکہ اہم مقامات پر رینجرز و پولیس نے اسنیپ چیکنگ بھی شروع کی ہو ئی ہے شاپنگ سینٹرز میں سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے اور ایس ایس پی حیدرآباد سمیت پولیس افسران گشت کرکے سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ بھی لے رہے ہیں عید کی خریداری کے مراکز میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی فعال رکھا گیا ہے اور سادہ لباس میں سیکورٹی اہلکار بھی اپنی ذمہ داری ادا کررہے ہیں -

متعلقہ عنوان :