رمضان المبارک میں ہر شخص اپنی استطاعت کے مطابق صدقہ خیرات کرتا ہے، بیگم سعیدہ مشتاق

ہمیں ذکواة،فطرانہ، خیرات دیتے وقت اس بات کا خیال رکھناچاہیے کہ ہماری امداد مستحق تک پہنچے،سب سے پہلے ہمیں اپنے اردگرد،آس پاس پڑوس،رشتہ داروںمیں دیکھناچاہیے ، مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین اسلام آباد

جمعہ 23 جون 2017 19:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین اسلام آباد کی سنیئر نائب صدر بیگم سعیدہ مشتاق نے کہاکہ رمضان المبارک میں ہر شخص اپنی استطاعت کے مطابق صدقہ خیرات کرتا ہے ہمیں ذکواة،فطرانہ، خیرات دیتے وقت اس بات کا خیال رکھناچاہیے کہ ہماری امداد مستحق تک پہنچے،سب سے پہلے ہمیں اپنے اردگرد،آس پاس پڑوس،رشتہ داروںمیں دیکھناچاہیے کہ کون مستحق ہے کیونکہ سب سے پہلے اسی کا حق بنتا ہے،رمضان المبارک میں مسلمانوں کیلئے ڈھیروں برکتیں رکھی ہیں عید کی آمد آمد ہے کوشش کرنی چاہیے کہ آپ کی ذکواة،فطرانہ بروقت مستحق تک پہنچ جائے تاکہ وہ لوگ بھی اپنے بچوں کے ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک ہوسکیں۔

گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آباد کی سنیئرنائب صدرسعیدہ مشتاق نے مستحق خاندانوں کی ایک کثیرتعداد کو بطور عیدی تقسیم کی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما سعیدہ مشتاق نے کہاکہ معاشرے کے کمزور طبقے کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہی عید کی حقیقی خوشی اور راحت کا باعث ہے،غربت،مہنگائی اور بیروزگاری کے باعث لوگوں کی ایک بڑی تعداد معاشی مشکلات کا شکار ہے،نادار گھرانوں کیلئے عید کی تیاری بھی ایک امتحان ہوتی ہے لہذا ذکواة،صدقات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ اپنے ارد گرد رہنے والے لوگوں کی کفالت بھی وقت کا اہم ترین تقاضا ہے اور ہر صاحب ثربت کو اس میں اپنا کردار ادا کرناچاہیے اور اپنے اطراف میں رہنے والے نادار لوگوں کو مشکلات میں کمی کیلئے کام کرنا چاہیے۔ ۔۔۔۔