’یوم القدس‘ کی مناسبت سے ایران بھر میں مظاہروں کا انعقاد

ریلیوں کے شرکائ نے ’اسرائیل مردہ باد‘ کے نعرے لگائے

جمعہ 23 جون 2017 19:41

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) ایران بھر میں آج متعدد ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔ ان ریلیوں کے شرکائ نے ’اسرائیل مردہ باد‘ کے نعرے لگائے۔ ’یوم القدس‘ کی مناسبت سے منعقدہ ان مظاہروں میں انتہا پسند گروہ داعش کے جھنڈے بھی نذر آتش کیے گئے۔

(جاری ہے)

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے مختلف شہروں میں لاکھوں افراد نے ان ریلیوں اور مظاہروں میں شرکت کی۔ سن 1979ئ میں ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد آیت اللہ خمینی نے ہر سال رمضان کے آخری جمعے کو ’یوم قدس‘ منانے کی اپیل کی تھی۔ اس کا مقصد فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی قرار دیا گیا تھا۔ تب سے ہر سال ماہ رمضان کے آخری جمعے کو ایران میں یوم القدس منایا جاتا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :