لاڑکانہ ، گمشدہ افراد کی آزادی کیلئے ورچائو کا ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج، دھرنا

جمعہ 23 جون 2017 19:41

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) گمشدہ افراد کی آزادی کیلئے ورچائو کا ڈسٹرکٹ پریس کلب لاڑکانہ کے سامنے احتجاج، دھرنا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق جمع کے روز ککڑ گائوں کے مکین مائی غلام فاطمہ، علی چانڈیو اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 25 مارچ کو سابر چانڈیو سیہون سے اپنے گائوں کار میں آرہے تھے کہ ان کو مسلحہ افراد نے زبردستی اغویٰ کرلیا اور اب 61 گذر جانے کے بعد بھی ان کا کوئی پتہ نہیں ہے، بازیاب کرایا جائے۔ دوسری جانب دولتپور صفن کے نوجوان فرحان عرف سنی کاکیپوٹہ کی بازیابی کیلئے ان کے رشتہ داروں مائی صغریٰ خاتوں، مائی ساجڈہ، فوزیہ اور دیگر نے ہاتھوں میں ہلے کارڈز اٹھاتے ہوئے دھرنا دیکر فرحان کی آزادی کا مطالبہ کیا۔#

متعلقہ عنوان :