معاشرے کے غریب اور نادار افراد کی مددحکومت کی اولین ترجیح ہے، یوان عباس بخاری

جمعہ 23 جون 2017 19:38

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) ڈسٹرکٹ بیت المال کے آفس میں مستحقین ،غریب اور نادارافراد میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی۔ تقریب میں چئیرمین ضلع کونسل ملتان دیوان عباس بخاری،ضلعی صدر مسلم لیگ(ن)بلال بٹ، ڈسٹرکٹ چیئرمین بیت المال کمیٹی ملتان یامین سلفی ودیگر نے سینکڑوں نادار ،غریب اور مستحق افراد میں پانچ پانچ ہزار کے امدادی چیکس تقسیم کیے۔

اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفئیر غلام اصغرجلبانی،وائس چیئرمین بیت المال کمیٹی عبدالجبار وٹو،ڈاکٹرعائشہ عبداللہ،سیکرٹری بیت المال کمیٹی نعیم خان ودیگر بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین چیئرمین ضلع کونسل ملتان دیوان عباس بخاری،ضلعی صدر مسلم لیگ(ن)بلال بٹ،ڈسٹرکٹ چیئرمین بیت المال کمیٹی ملتان یامین سلفی نے کہا کہ مستحقین ،غریب اور نادارافراد کی مالی مدد ہمارادینی فریضہ ہے۔

(جاری ہے)

معاشرے کے غریب اور نادار افراد کی مددحکومت کی اولین ترجیح ہے۔ عید سے قبل تمام مستحقین میں امدادی چیکس تقسیم کردئیے گئے ہیں تاکہ انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شریک کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان اورایثار قربانی کا درس دیتا ہے، صاحب ثروت حضرات عید کی خوشیوں میں مستحقین ،غریب اور نادار افراد کو بھی یاد رکھیں۔

متعلقہ عنوان :