ضلع راجن پور کی کونسی سیاسی اہم شخصیات کہاں عید منائیں گی

جمعہ 23 جون 2017 19:38

راجن پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) ضلع راجن پور کی سیاسی اہم شخصیات کہاں عید منائیں گی۔ضلع راجن پور کی ملکی سیاسی اہم شخصیات میں شامل سابق نگران وزیراعظم پاکستان میر بلخ شیر مزاری روجھان مزاری ، سابق چیف ویب قومی اسمبلی وایم پی اے سردار نصراللہ خان دریشک کوٹ بہادر، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پبلک اکائونٹس ترقی و منصوبہ کے سینئر رکن ایم این اے سردار محمدجعفر خان لغاری لاہور ، ایم این اے حلقہ 175ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک راجن پور سٹی، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے سردار عاطف خان مزاری روجھان، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی شیرعلی گورچانی لعل گڑھ، ایم پی اے پی پی 247بیرسٹر علی رضا دریشک جام پور، ایم این اے سردار اویس احمد لغاری چوٹی زیریں، چیئرمین ضلع کونسل راجن پور عبدالعزیز خان دریشک سعودی عرب، سابق وفاقی وزیر ٹورازم ڈاکٹر مینا احسان لغاری لاہور، قائمقام چیئرمین ضلع کونسل مرزا شہزاد ہمایوںجام پور، چیف لغاری قبیلہ ایم پی اے سردار محمدجمال خان لغاری چوٹی زیریں، سابق وزیرمملکت پانی وبجلی میر دوست محمدمزاری روجھان، سابق ڈی جی آئی بی پاکستان سردار اختر حسن خان گورچانی لعل گڑھ، سابق مشیر وزیراعظم سردار فرحت عزیز مزاری روجھان ، سجادہ نشین دربارعالیہ کوٹ مٹھن شریف خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کوٹ مٹھن، جکھڑ خاندان کے بزرگ ملک ارشاد احمدجکھڑجام پورمیں عید منائیں گے۔

(جاری ہے)

تمام سیاسی شخصیات عید نماز کی ادائیگی کے بعد اپنے اپنے ڈیرہ پر عمائدین علاقہ اور لوگوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :