ضلع ڈیرہ غازیخان میں 326 مقامات پر نمازعید الفطر کے اجتماعات ہوں گے۔جامع سکیورٹی پلان مرتب

جمعہ 23 جون 2017 19:38

ڈی جی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء)ضلع ڈیرہ غازیخان میں 326 مقامات پر نمازعید الفطر کے اجتماعات ہوں گے۔ امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لئے جامع سیکیورٹی پلان مرتب کرلیاگیا۔ ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے ملک دشمن ، جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کے لئے سول پارچات میں ملبوس اہلکار تعینات کرنے کے ساتھ ساتھضلع بھر میں امن وامان قائم رکھنے کے لئی800سے زائد پولیس آفسیران فرائض انجام دیں گے۔

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان سجاد حسین گجر کی خصو صی ہدایات پر شہر بھر میں پکٹ پوائنٹ قائم کر کے مشکوک اور شر پسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کی ہدایات جاری جبکہ بھاری گاڑیوں کا شہر میں داخلہ بند کر دیا گیا ہے ڈی پی او سجاد حسین گجر نے کہا ہے کہ عیدا لفطر کی خوشیو ںکے موقع پر عوام الناس کو پر امن ماحول فراہم کر نے کے لئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے اور انشاء اللہ ہم اپنے فرائض انتہائی بہادری اور جذبہ حب الوطنی سے شر شار ہو کر انجام دیتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنائیں گے انہوں نے بتایا کہ ایلیٹ فورس ، محافظ سکواڈ ، لیڈیز پولیس QRF، پولیس موبائلز کے دستے مسلسل گشت کناں ہو ں گے جبکہ شہر بھرکے بازاروںاور زیادہ رش والے مقامات پرضلع پولیس کی ڈیوٹی کے علاوہ ٹریفک کا نظام رواں دواں رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی بائی نیم ڈیوٹی لگائی گئی ہے جنہیں اپنے فرائض انتہائی ذمہ داری سے سر انجام دینے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے کہا کہ جن مقامات پر نماز عید الفطر منعقد ہو نی ہے وہاں کے منتظمین مسجد کے داخلی راستے پر چیکنگ و شناخت کے لئے مقامی افراد کو مامو ر کریں جبکہ پارکنگ کا نظام 300گز کے فاصلے پر بنایا جائے ۔ڈی پی او نے کہا کہ عیدا لفطر کے موقع پر پارکوں اور تفریح گاہوں پر بھی پولیس ملازمین کو مامور کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر ون ویلنگ ، ہوائی فائرنگ ہلڑ بازی کسی بھی صورت بر داشت نہیں کی جائے گی جبکہ لوئوڈ سپیکر کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام بھی اپنے اردگر د کے ماحول پر کڑی نگاہ رکھتے ہوئے مشکوک اور شر پسند کے بارہ میں اطلاع ریسکیو15،مقامی پولیس اسٹیشن یا ضلع کنٹرول روم کے فون نمبر064-9260113پر دے کر محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں۔