سستے رمضان بازاروں سے کم آمدنی والے او رمزدور طبقہ کو بھر پور فائدہ مل رہا ہے،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 23 جون 2017 19:38

ڈی جی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء)ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم نے کہا ہے کہ سستے رمضان بازاروں سے کم آمدنی والے او رمزدور طبقہ کو بھر پور فائدہ مل رہا ہے اور وہ اپنے کنبہ کیلئے عید کی اشیائے ضروریہ رمضان بازاروں سے خرید رہے ہیں۔ انہوںنے یہ بات چورہٹہ ، ماڈل بازار کے رمضان بازار وں کے موقع پر کہی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ رمضان بازاروں میں عوام کی خدمت کیلئے بہترین ڈیوٹی دینے والے ملازمین کوتعریفی سر ٹیفکیٹ اور تازہ پھل اور سبزیاں کم نرخوں پر فروخت کرنے والوں کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی ․ ڈپٹی کمشنر نے ڈیوٹی پر مامور ملازمین سے کہا کہ رمضان کے آخری ایا م میںرش ہونے کی وجہ سے سکیورٹی کو مزید سخت کردیں اور آنے والوں کا داخلہ واک تھرو گیٹ سے یقینی بنائیں۔

ڈپٹی کمشنر مختلف سٹالز پر چل کر گئے ․انہوںنے سبزیوں کے نرخ اور اوزان کو خصوصی طو رپر چیک کیا اور گوشت کی دکانوں پر سیل ریکارڈ کی پڑتال کی قبل ازیں ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم نے ڈی پی او چودھری سجاد حسین گجر کے ہمراہ سبزی منڈی کا دورہ کیااو روہاں نیلامی کے عمل کی نگرانی کرتے ہوئے مارکیٹ کمیٹی اور زراعت کے افسروں سے کہاکہ وہ نیلام ہونے والی سبزیوں او رپھلوں کی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔