ساہیوال ٹریفک پولیس کا عید الفطرکے سلسلہ میں سپیشل ڈیوٹی پلان جاری

جمعہ 23 جون 2017 19:38

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) ٹریفک پولیس ساہیوال نے عید الفطرکے سلسلہ میں سپیشل ڈیوٹی پلان جاری کردیا ،71پولیس افسران وملازمین ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ اس سلسلہ میںڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد نے جمعہ کو یہاں میڈیا اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انسپکٹر سلیم رتھ سپیشل ڈیوٹی پلان کے انچارج ہوں گے۔

(جاری ہے)

جناح چوک،جوگی چوک،صدر بازار چوک ،ہائی سٹریٹ ،بیرون لاری اڈہ میںٹریفک اہلکار تعینات کردیئے ہیں جو ٹریفک نظام کو بحال رکھنے کیلئے چاند رات تک الرٹ رہیںگے۔

انہوں نے کہا کہ افسران وملازمین بروقت ڈیوٹی پر پہنچیں گے اورکوئی بھی افسر یا ملازم ڈیوٹی پوائنٹ ہرگز نہیں چھوڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹریفک کی بحالی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتیںاورعوام کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں۔ انہوںنے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ رش کے باعث ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :