شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، ڈی پی اواوکاڑہ

جمعہ 23 جون 2017 19:15

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء)بلوچستان خود کش دھماکہ کے بعد جمعتہ الودع کے موقع پر ضلع بھر میں سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی فرائض منصبی کے حوالہ سے خود مساجد ، امام بارگاہوں، مدراس اور عبادت گاہوں کے علاوہ مین مارکیٹوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی چیک کرتے رہے۔ انھوں نے پولیس افسران واہلکاروں کو نماز عید الفطر کی ادائیگی تک الرٹ رہنے کی ہدایت کیںاور جمعتہ الودع کے موقع پر تینوں تحصیلوں میں چودہ سو سے زائد پولیس افسران واہلکاران کو دو مختلف شفٹوں میں پابند کردیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او حسن اسد علوی نے سرپرائز وزٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے جس سے کسی صورت بھی غافل نہ ہیں۔ انہوں نے کہا ضلعی پولیس کے علاوہ ٹریفک پولیس ، ایلیٹ فورس ، لیڈیز پولیس بھی سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہے تاکہ ضلع بھر میںامان وامن کے قیام کو یقینی بنائے جائے قبل ازیں ڈی پی او حسن اسد علوی نے ایس پی انویسٹی گیشن زنیزہ نور کے ہمراہ شہداء پولیس کے اہل خانہ میں عید کے تحائف اور امدادی چیک تقسیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے شہداء کو کسی صورت بھلایا نہیں جاسکتا شہداء کی قربانیاں لازوال ہیں۔