یمن میں ہیضے کی وبا زیادہ شدت اختیار کر سکتی ہے، اقوام متحدہ کا انتباہ

جمعہ 23 جون 2017 19:12

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں ہیضے کی وبا زیادہ شدت اختیار کر سکتی ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق جمعہ اس عالمی ادارے نے بتایا ہے کہ ستمبر تک یمن میں اس وبا میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کے مطابق شورش زدہ ملک یمن میں اس وقت ہیضے سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ نوے ہزار ہے تاہم صورتحال کی ابتری کے باعث اس میں اضافہ متوقع ہے۔ اس وبا کی وجہ سے ایک ہزار پینسٹھ افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :