متحدہ عرب امارات کا عید الفطر کے موقع پر شہریوں کو مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان

جمعہ 23 جون 2017 19:12

متحدہ عرب امارات کا عید الفطر کے موقع پر شہریوں کو مفت انٹرنیٹ فراہم ..
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) متحدہ عرب امارات نے عید الفطر کے موقع پر شہریوں کو مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے عید کی مناسبت سے شہریوں کو 7 روز تک مفت انٹرنیٹ دینے کا اعلا ن کیا ہے ۔متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ 20 جون کو وائی فائی کے عالمی دن کی مناسبت سے کیا گیا ہے۔7 روز تک امارات کے 400 سے زائد مقامات پر مفت وائی فائی اور انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔