شام، تدمر میں داعش کے ہاتھوں حزب اللہ کے 3ارکان ہلاک،ایک گرفتار

جمعہ 23 جون 2017 19:11

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) شام کے علاقے تدمر میں داعش نے حزب اللہ کے 3ارکان کو ہلاک اور ایک کو قید کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام میں داعش تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ اس نے تدمر شہر کے مشرق میں لبنانی تنظیم حزب اللہ کے تین ارکان کو ہلاک کردیا جب کہ ایک رکن کو قیدی بنا لیا۔ تنظیم کے مطابق فریقین کے درمیان فریقین کے درمیان حمص کے مشرقی نواحی علاقے میں جھڑپیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

اس دوران ایک وڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں ہلاک شدگان اور قیدی بنایا گیا جنگجو نظر آرہا ہے اور اس کے چہرے پر خون لگا ہوا ہے۔ہلاک ہونے والوں میں سے ایک جنگجو کی شناخت کی تصویر بھی جاری کی گئی ہے۔ اس کا نام بسام الاسعد ہے جس کی تاریخ پیدائش 1988 ہے۔دوسری جانب ایرانی ویب سائٹوں نے ایرانی وزارت انٹیلی جنس سے تعلق رکھنے والے جنرل حسن عشوری کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے جو شام میں مارا گیا۔

متعلقہ عنوان :