کور کمانڈر راولپنڈی کا ایل اوسی کے کیل سیکٹر کا دورہ افسروں اورجوانوں کے بلند حوصلہ کی تعریف

بھارتی فوج کی سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دیا جائے ،لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کی فوجی جوانوں کو ہدایت

جمعہ 23 جون 2017 19:11

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے کنٹرول لائن کے کیل سیکٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے افسروں اورجوانوں کے بلند حوصلہ کو سراہا اور کہا کہ بھارتی فوج کی سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دیا جائے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل رضا نے کنٹرول لائن کے کیل سیکٹر کا دورہ کیا اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔

کورکمانڈر راولپنڈی نے آپریشنل تیاریوں کی تصدیق کی اور بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا بھر پور جواب دیا جائے ۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضام نے افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلہ کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :