ڈینگی کنٹرول پروگرام کے ہزاروں ملازمین کومستقل کرنے کا فیصلہ

محکمہ پرائمری ہیلتھ کودو برس سے کام کرنیوالے ملازمین کی مستقلی کا عمل شروع کرنے کی ہدایت

جمعہ 23 جون 2017 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) ڈینگی کنٹرول پروگرام کے ہزاروں ملازمین کومستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، محکمہ پرائمری ہیلتھ کودو برس سے کام کرنے والے ملازمین کی مستقلی کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر سے انسداد ڈینگی ملازمین کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر سی ای او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر سعید اختر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

خواجہ عمران نذیر نے ملازمین کو آگاہ کیا کہ حکومت نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں ڈینگی کنٹرول پروگرام میں کام کرنے والے ہزاروں ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔خواجہ عمران نذیر نے بتایا کہ حکومتی فیصلے کا اطلاق رواں برس میں کیا جائے گا اور اس حوالے سے محکمہ پرائمری ہیلتھ کو ہدایت کی گئی ہے کہ مستقلی کیلئے پراسس فوری شروع کیا جائے ۔ دو برس تک ڈینگی کنٹرول پروگرام میں کام کرنے والے ورکرز کو ملازمت پر مستقل کر دیا جائے گا ۔ صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ کا کہنا تھا کہ ڈینگی ورکرز کی شبانہ روز محنت سے ڈینگی وائرس پر قابو پانے میں مدد ملی۔

متعلقہ عنوان :