محکمہ سول ایوی ایشن کی46 افسران کی ایڈیشنل ڈائریکٹرز کے عہدوں پرترقیاں

ایئرپورٹ منیجر مرزا اختر بیگ بھی ترقی پانیوالوں میں شامل ، منیجر کی اہم ذمہ داری ہونے کی وجہ سے تبادلہ نہیں کیا گیا

جمعہ 23 جون 2017 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) محکمہ سول ایوی ایشن کی46 افسران کی ایڈیشنل ڈائریکٹرز کے عہدوں پرترقیاں دیکر تعیناتیاں کر دی گئیں ۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ منیجر مرزا اختر بیگ بھی ترقی پانیوالوں میں شامل ہیں، منیجر کی اہم ذمہ داری ہونے کی وجہ سے ان کا تبادلہ نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی ملنے کے بعد سینئر افسر لقمان رشید ایڈیشنل ڈائریکٹر برائے ایئرپورٹ تعینات ،ایڈیشنل ڈائریکٹر سعید احمدکو چیف آپریشنز افسر برائے ایئرپورٹ کے اہم ترین عہدے پر تعینات ،ایڈیشنل ڈائریکٹر مظہر کمال کو ایئرپورٹ پر شعبہ سی این ایس کا انچارج تعینات ،ظفر اللہ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر برائے شعبہ الیکٹریکل اینڈ مکینیکل لاہور تعینات کر دیا گیا ہے ۔

سول ایوی ایشن کے مرکزی ترجمان پرویز جارج کو بھی ترقی ملنے کے بعد شعبہ پبلک ریلیشنز کا ایڈیشنل ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والے 46افسران کے عہدوں میں ترقیوں کا اطلاق 28اکتوبر 2017ء سے ہو گا ۔