سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین ڈاکٹروں کو بلیک میل کرنے کے مقدمے میں خواتین ڈاکٹرز بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب

جمعہ 23 جون 2017 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین ڈاکٹروں کو بلیک میل کرنے کے مقدمے میں پراسیکیوشن کی درخواست منظورکرتے ہوئے خواتین ڈاکٹرز کو 30جون کو بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری الیاس نے کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے آگاہ کیا کہ مقدمے کی خواتین ڈاکٹرز بیان قلمبند کرانے کیلئے نہیں آ رہیں جس کی وجہ سے مقدمے کی کارروائی آگے بڑھانے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔عدالت نے متاثرہ لیڈی ڈاکٹرز کو بیان قلمبند کرانے کے لئے عدالت میں طلب کرتے ہوئے سماعت30 جون تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :