بابرکت مہینے میں دھماکے کرنیوالے افراد انسان کہلانے کے مستحق نہیں ،گورنر بلوچستان کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت

جمعہ 23 جون 2017 19:10

بابرکت مہینے میں دھماکے کرنیوالے افراد انسان کہلانے کے مستحق نہیں ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے جمعتہ الوداع کے با برکت دن آئی جی پولیس آفس کے قریب دھماکے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس میں شہید ہونے والے سرکاری اہلکاروں و افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس بابرکت مہینے میں دھماکے کرنے والے افراد انسان کہلانے کے مستحق نہیں ۔ انہیں ہر حال میں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ دہشت گرد عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور ان کے خاتمے کیلئے بھر پور اقدامات کریں ۔انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحت یابی کی دُ عا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :