نجی حج ٹور آپریٹرز کو حج کوٹہ کی غیر مساویانہ تقسیم کے خلاف دائر درخواست پر ڈائریکٹر حج جواب سمیت طلب

جمعہ 23 جون 2017 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے نجی حج ٹور آپریٹرز کو حج کوٹہ کی غیر مساویانہ تقسیم کے خلاف دائر درخواست پر ڈائریکٹر حج کو جواب سمیت طلب کر تے ہوئے سماعت 29جون تک ملتوی کر دی ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار حج ٹور آپریٹرز کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ حج پالیسی مرتب کرتے وقت سپریم کورٹ کے احکامات کو نظر انداز کیا گیا ۔

(جاری ہے)

حج پالیسی میں میرٹ پر پورا اترنے والے حج ٹور آپریٹرزکے کوٹے کو بھی مد نظر نہیں رکھا گیا جس کی بناء پرحج ٹور آپریٹرز کو مطلوبہ کوٹہ میسر نہیں آسکا۔مسابقتی پالیسی کے تحت عازمین حج کو حجاج مقدس کے بہترین سفر ی سہولیات کی فراہمی کے لئے پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کو کوٹہ فراہم کیا جانا چاہیے۔استدعا ہے کہ عدالت نئے اور پرانے حج ٹور آپریٹرز کو یکساں بنیادوں پر کوٹہ کی فراہمی کے احکامات دے ۔سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے جواب داخل کرنے کی مہلت طلب کی جسے فاضل عدالت نے منظور کرتے ہوئے مزید سماعت انتیس جون تک ملتوی کرتے ہوئے ڈائریکٹر حج کو جواب سمیت طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :