دہشت گرد اپنی مذموم کارروائیوں سے پاکستانیوں کے حوصلے متزلزل نہیں کر سکتے ،ْعمران خان کی بم دھماکوں کی مذمت

جمعہ 23 جون 2017 19:07

دہشت گرد اپنی مذموم کارروائیوں سے پاکستانیوں کے حوصلے متزلزل نہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنی مذموم کارروائیوں سے پاکستانیوں کے حوصلے متزلزل نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

جمعہ کومرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہدہشت گرد بزدل ہیں اور انہیں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ بہت جلد انسانیت کے ان دشمنوں کا قلع قمع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا مستقل بنیادوں پر خاتمہ ناگزیر ہے۔انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا اور شہدا اور زخمیوں کے ورثا کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا۔ انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :