زاہد حامد کی کوئٹہ میں آئی جی آفس کے سامنے ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت

دہشتگردی کے بزدلانہ واقعات پاکستانی قوم کے عزم وہمت کو کمزور نہیں کرسکتے ،ْوفاقی وزیر

جمعہ 23 جون 2017 19:07

زاہد حامد کی کوئٹہ میں آئی جی آفس کے سامنے ہونے والے بم دھماکے کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کوئٹہ میں آئی جی آفس کے سامنے ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد اور سیسہ پلائی دیوار بن کرکھڑی ہے،دہشتگردی کے بزدلانہ واقعات پاکستانی قوم کے عزم وہمت کو کمزور نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کوئٹہ بم دھماکے میں بے گناہ افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے،دہشتگرد عوام کے دشمن اور گھناونی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔وفاقی وزیر نے دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :