وفاقی وزیر سینیٹر کامران مائیکل کی کوئٹہ دھماکہ کی مذمت

جمعہ 23 جون 2017 19:04

وفاقی وزیر سینیٹر کامران مائیکل کی کوئٹہ دھماکہ کی مذمت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کوئٹہ دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس طرح کی دہشت گردانہ کارروائیوں سے انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام کے عزم کو متزلزل نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے دھماکہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :