ریڈیو پاکستان لاڑکانہ کی جانب سے عید کے موقع پر خصوصی نشریات پیش کی جائینگی

جمعہ 23 جون 2017 19:01

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) ریڈیو پاکستان لاڑکانہ کی جانب سے عید کے موقع پر خاص نشریات چلائی جائے گی۔ ریڈیو پاکستان لاڑکانہ کے پروڈیوسر مشتاق تنیو کے مطابق اسٹیشن ڈائریکٹر علی مراد ٹانوری کے ہدایات پر ریڈیو پاکستان لاڑکانہ کے لاکھوں سامعین کے لیے عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر خاص پروگرامات رکارڈ کیے گئے ہیں جن میں سینیئر پروڈیوسر عابد عباس کاظمی اور بہادر علی مہر کی جانب سے عید مشاعرہ، سینیئر پروڈیوسر وسند علی مہر اور نادر جونیجو کی جانب سے عید شو، پروڈیوسر مشتاق تنیو کی جانب سے عید کے لیے خاص پروگرام سندھ رنگ اور سدا یاد پون، پروڈیوسر مشہد اوٹھی، الطاف لغاری اور وقار احمد کی جانب سے سامعین کی پسند پر مختلف پروگرام رکارڈ کروائے گئے ہیں جبکہ نامور مصنف اور ڈرامہ نگار ایوب گاد کا تحریرہ کردہ ڈرامہ بیڑائی پار بھی پیش کیا جائے گا جس کی ڈائریکشن علی مراد ٹانوری نے دی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ عید کے موقعہ پر اتوار سے بدھ تک بڑوں اور بچوں کے لیے بھی کئی منفرد پروگرام ریڈیشو پاکستان کی نشریات کا حصہ ہونگے۔

متعلقہ عنوان :