میئر کراچی وسیم اختر کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

جمعہ 23 جون 2017 19:01

میئر کراچی وسیم اختر کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گردوں کے علاج سے متعلق کیس میں میئر کراچی وسیم اختر کو سرکاری دورے پر بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں دہشت گردوں کے علاج کیس میں نامزد میئرکراچی وسیم اختر نے بیرون ملک جانے کی درخواست جمع کرائی۔

(جاری ہے)

وسیم اختر نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سرکاری کام سے روس جانا چاہتا ہوں عدالت جانے کی اجازت دے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ان کا یہ دورہ آٹھ روزہ ہے ۔ اس دوران کراچی سے متعلق اہم اجلاس بھی ہوگا لہذا مجھے پاسپورٹ دیا جائے۔جس پر عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر کو بیس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض اجازت دے دی جبکہ ایف آئی اے حکام کو وسیم اختر کے بیرون ملک دورے کی اجازت کا خط ارسال کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :