ڈیرہ مراد جمالی میں سندھ پولیس کے چھاپوں کیخلاف خواتین اور بچوں کی احتجاجی ریلی

مزدور چوک مظاہرہ ،دھرنا دیکر سندھ،بلوچستان قومی شاہرہ کو5گھنٹے بندرکھاگیا

جمعہ 23 جون 2017 19:01

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) ڈیرہ مراد جمالی میں سندھ پولیس کے چھاپے کے خلاف درجن خواتین اور بچوں نے قرآن پاک اٹھا کر احتجاجی ریلی مزدور چوک مظاہرہ دھرنا دیکر سندھ،بلوچستان قومی شاہرہ کو5گھنٹے بندرکھاگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشت روز سندہ پولیس نے گوٹھ ٹکری محبوب علی بنگلزئی پر چھاپہ مار کر ٹکری محبوب علی بنگلزئی اور ان کے 5ساتھیوں سمت گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

اس دوران خواتین کا کہنا تھاکہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے مظاہرین نے پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔خواتین نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری ،چیف سیکرٹری بلوچستان،آئی جی ایف سی اور آئی جی پولیس بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں ہوئے کہا کہ ضلع نصیرآباد میں بنگلزئی اقوام کے ساتھ نار وا سلوک کا نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جا ئے ، ہمارے گرفتار افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے ۔ اس دوران شدید دھوپ اور گرمی سے دو خواتین بے ہوش ہوگئیں جنہیںسول ہسپتا ل منتقل کر دیاگیا۔