وال چاکنگ اور سکیورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 6ملزمان کیخلاف مقدمات درج

جمعہ 23 جون 2017 18:58

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء)راولپنڈی پولیس نے وال چاکنگ اور سکیورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 6ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔

(جاری ہے)

تھانہ نصیر آباد پولیس نے ساجد ،نور علی اور عبدالرحمن، تھانہ مورگاہ پولیس نے نصیر کیخلاف وال چاکنگ آرڈیننس کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کرلیے، سکیورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر تھانہ گنجمنڈی پولیس نے ظفر اقبال اور اجمل کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔