شہر کے تمام ٹائونز میں انسداد ڈینگی مہم کے تحت انِ ڈور، آئوٹ ڈور سرویلنس کو بھرپور طریقے سے جاری

جمعہ 23 جون 2017 18:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیرا حمد سید نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور شہر کے تمام ٹائونز میں انسداد ڈینگی مہم کے تحت انِ ڈور، آئوٹ ڈور سرویلنس کو بھرپور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہے اور انسداد ڈینگی مہم پر مامور ٹیمیں شہر میں موجود کباڑخانوں، قبرستانوں، ٹائر شاپس ، زیر تعمیر بلڈنگز کے ساتھ ساتھ گھروں میں بھی ڈینگی سرویلنس کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مون سون کے سیزن کی وجہ سے اِن ڈور، آئوٹ ڈور سرویلنس کو مزید تیز کر دیا گیا ہے اور ٹیمیں اپنے اپنے علاقوں میں موجود ہر گھر کو چیک کر رہی ہیں۔ڈی سی لاہور نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نے کہاکہ دوران عید ڈینگی پر مامورٹیمیں اپنے کام کو جاری رکھیں گی اور فیلڈ میں موجود رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :