9 جولائی کی یقینی شکست نے ایم کیو ایم کی نیندیں خراب کر دی ہیں، سینیٹر سعید غنی

جمعہ 23 جون 2017 18:50

9 جولائی کی یقینی شکست نے ایم کیو ایم کی نیندیں خراب کر دی ہیں، سینیٹر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے جنرل سیکرٹری اورپی ایس 114سے پارٹی کے امیدوار سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے بڑے نام پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے جارہے ہیں۔ 9 جولائی ایم کیو ایم کی کراچی کی سیاست سے صفائے کی طرف پہلا قدم ہوگا۔ ان خیالات کا ااظہار انہوںنے اعظم بستی میں عرفان مروت کے سابق ساتھیوں کی جانب سے دیے گئے افطار ڈنر میں کیا، جہاں سابق وزیر عرفان مروت کے ساتھی سراج تنولی نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اور میرے ساتھی آج سحری تک عرفان مروت کے ساتھ تھے لیکن اس افطار کے بعد ہمارا جینا مرنا سعید غنی اور انکی جماعت کے ساتھ ہے۔

انکا کہنا تھا کہ مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور اور ہزارہ ڈویژن کے تمام علاقوں کے رہنے والے جن کی سکونت پی ایس 114 میں ہے وہ 9 جولائی کو صرف اور صرف پی پی پی امیدوار سینیٹر سعید غنی کی حمایت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر سینیٹر سعید غنی حلقہ پی ایس 114 کے تمام برادریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جو حلقے میں محبت و عزت دی گئی اسے میرے کیے الفاظ میں بیان کرنا بہت مشکل ہے۔

حلقے میں جو بھی ترقیاتی کام ہوئے وہ پی پی پی ہی نہ کروائے جبکے یہاں سے جیتنے والے تو صرف انتخابات لڑنے آتے ہیں کیوں کہ 1988 سے یہاں جتنے لوگ جیتے آئے ہیں انکا اس حلقے سے کوئی تعلق نہ تھا وہ یہاں آئے جیتے اور پھر حلقے کا رخ تک نہ کیا۔ یہاں سے مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے لوگ جیتے اور پھر وزیر بھی بننے لیکن نہ انھوں نے یہاں کوئی بھی ترقیاتی کام نہ کروایا کیوں کہ وہ مہمان اداکار تھے جو صرف اداکاری کے لیے آتے تھے اور پھر 5 سال تک غاہب ہو جاتے تھے اور کرتے بھی کیا نہ انکی رہاہشگاہ اس حلقے میں تھی نہ ہی کبھی اس حلقے کیمسائل سے واقفیت۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی پتنگ 9 جولائی کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے کاٹ دیں گے۔ افطار ڈنر کے بعد سینیٹر سعید غنی پی پی پی ضلع وستی کے صدر ظفر صدیقی کے ہمراہ جونیجو ٹاون پہنچے جہاں مختلف برادریوں کے جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پی ایس 114میں بے دریغ پیسے کا استعمال کر رہی ہے لیکن یقین سے کہتا ہوں وہ اربوں روپے بھی لوگوں میں تقسیم کردیں تب بھی شکست سے بچ نہیں سکتے۔

اس موقعے پر ظفر صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم۔کیو ایم۔کا مئیر اور ڈپٹی مئیر پی ایس 114 میں اپنے امیدوار کی موہم چلا رہے ہیں اور ساتھ ایم این اے بھی موجود ہوتے ہیں جو نہ صرف لوگوں میں راشن تقسیم کر رہے ہیں بلکہ کے ایم سی کے وسائل کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے دوسری طرف مسلم لیگ گورنر ہاوس کو پی ایس 114 کا انتخابی دفتر بنائے ہوئے ہے جبکے پی پی پی امیدوار کے موہم میں نہ کوئی وزیر نہ ایم۔

این اے نظر آتا ہے کیوں کہ سینیٹر سعید غنی کا تعلق جس جماعت سے ہے وہ عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے، نہ کہ سیاسی رشوت پر جو پی ٹی آئی ، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ نواز کی پی ایس 114 میں انتخابی موئم کا منشور بن چکی ہے۔ اس موقعے پر جونیجو ٹاون کی مختلف برادریوں نے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 9 جولائی کو صرف تیر چلے گا اور ہم ثابت کریں گے کہ اس حلقے کے لوگ غریب ضرور ہیں لیکن بے ضمیر نہیں ہماری قیمت لگانے والوں کو مایوسی کا سامنا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :