بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کی جانب سے مختلف شخصیات کو مبارکباد دینے کیلئے عید کارڈز جاری

جمعہ 23 جون 2017 18:49

بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کی جانب سے مختلف شخصیات کو مبارکباد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے سربراہ آصف علی زرداری کی جانب سے مختلف شخصیات کو عید الفطر کی مبارکباد دینے کے لیے عید کارڈجاری کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں کی جانب سے یہ کارڈز پارٹی عہدیداران، کارکنان، پارلیمنٹرینز، سیاسی اور مذہبی رہنمائوں، صحافی، سماجی کارکنان اور سفارتکاروں کو بھجوائے گئے ہیں ۔