وزیراعلی سندھ کا وزیراعلی بلوچستان سے ٹیلیفونک رابطہ،کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت

ہماری ہمدردیاں بلوچستان حکومت،عوام اور جاں بحق افراد کے خاندانوں کیساتھ ہیں، سید مراد علی شاہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اختلافات بالاتر رکھ کر دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنا ہوگا، گفتگو

جمعہ 23 جون 2017 18:49

وزیراعلی سندھ کا وزیراعلی بلوچستان سے ٹیلیفونک رابطہ،کوئٹہ میں ہونے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ وزیراعلی سندھ نے شہدا کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے وزیراعلی بلوچستان کو دہشتگردی نبردآزما کے لیے ہر قسم کی مدد کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

ہماری ہمدردیاں بلوچستان حکومت،عوام اور جاں بحق افراد کے خاندانوں کے اس دکھ کی گھڑی میں ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے ناسورکا قومی جذبے سے مل کر مقابلہ کیا جا سکتا ہے، تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اختلافات بالاتر رکھ کر دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنا ہوگا۔ بعد ازاں وزیراعلی سندھ نے بلوچستان حکومت کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شدید زخمیوں کو اگر کراچی بھیجا جائے تو سندھ حکومت ہر قسم کی مدد کے لیے حاضر ہے۔