صوابی،الخدمت فائونڈ یشن کے زیراہتمام افطار ڈنر کا اہتمام،سینکڑوں مستحق خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکج بھی تقسیم کیا گیا

جمعہ 23 جون 2017 18:49

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) الخدمت فائونڈ یشن ضلع صوابی کے زیر اہتمام ضلعی دفتر صوابی میں ضلع بھر کے سینکڑوں غریب اور مستحق خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکیج کے علاوہ فطرانہ اور قر آن پاک کے نسخہ جات بھی تقسیم کئے گئے جب کہ بعض علاقوں میں افطار ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا اس حوالے سے احیائے العلوم منصبدار میں ایک عظیم الشان افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس سے ضلعی جنرل سیکرٹری عتیق احمد خان نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ ہمیں بھائی چارے کا درس دیتا ہے الخدمت فائونڈ یشن ملک بھر میں یتیموں کی کفالت ، ہنگامی حالت ، تعلیمی وظائف ، ایمبو لینس سروس ، الخدمت ہسپتال اور آغوش سنٹر میں یتیموں میں مفت تعلیم اور رہائشی سہولیات بھی فراہم کر رہی ہے۔