ڈیر ہ اسماعیل خان ،محکمہ فو ڈ اور ضلعی انتظا میہ کی ایک دن کی پھرتیا ں کیمیکل دودھ کے ٹینکرز پکڑ نے کے بعد مکمل خاموش ، مضرصحت دودھ کی فروحت دوبارہ زوروں پر

جمعہ 23 جون 2017 18:49

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) محکمہ فو ڈ اور ضلعی انتظا میہ کی ایک دن کی پھرتیا ں کیمیکل ملے دودھ کے ٹینکرز پکڑ نے کے بعد خاموشی اختیار کر لی ڈیر ہ اسماعیل خان اور اس کے مضافاتی علاقوں میں مضر صحت اور کیمیکل ملے دودھ کی فرو خت جاری ہے جبکہ دو دھ فرو خت کر نے والوں نے بتا یا کہ محکمہ فو ڈ کو ضلعی انتظامیہ کی غفلت و مجر مانہ خاموشی کی وجہ سے دودھ اور دہی زائد نرخو ں میں فرو خت کی جا رہی ہے ،سرکار ی طور پر دودھ کا نر خ ساٹھ روپے فی کلو اور دہی ستر روپے کے سرکاری نرخ مقرر ہیں جبکہ با زار میں ستر سے سو روپے تک دودھ جبکہ دہی بھی ستر سے 90 روپے تک فروخت ہورہی ہے اسی طر ح سبزیوں اور فروٹوں کے کوئی سرکاری نرخ مقرر نہیں ہیں اسی طر ح مٹھائی حلوہ اور بڑی بڑی بیکریوں اور سٹورو ں پر بھی ہر ایک نے اپنے نر خ مقرر کئے ہو ئے ہیں ضلعی انتظامیہ بھتہ خوروں کی وجہ سے مہنگائی کو کنٹرول کر نے میں مکمل طورناکام ہو گئی ہے عوامی سماجی حلقو ں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ، چیف سیکرٹری کمشنر ڈیر ہ سے مطالبہ کیا ہے عوام پیسے اور صحت کو ضائع ہونے سے بچایا جائے