ڈیرہ اسماعیل خان، ضلعی ناظم کی صدارت میں 29جو ن کو اجلاس طلب ،مالی سال 2017-18 کا بجٹ پیش کیا جائیگا

تمام محکموں کے ضلعی سربراہان کو اجلاس میں حاضری کی ہدایات جاری

جمعہ 23 جون 2017 18:49

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) ضلعی ناظم عزیز اللہ علیزی نے 29جو ن کو صبح 10:00 بجے ڈسٹرکٹ کونسل ہا ل میں بجٹ کیلئے اجلاس طلب کر لیا اس اجلاس میں مالی سال 2017-18 کا بجٹ پیش کیا جائیگا انہوں نے تمام ممبرا ن سے استدعا کی ہے کہ وہ اجلاس میں شرکت ضرور کریں ضلع ناظم نے ضلع حکومت کے دائرے میں آنے والے تمام محکموں کے ضلعی سربراہان کو اجلاس میں حاضری کی ہدایات جاری کیں یہاں پر یہ امر قابل ذکر ہے کہ مختلف قرار دادوں میں ڈسٹرکٹ ممبران نے ضلع ناظم سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ طلب کئے گئے اجلاسو ں کا ایجنڈ ہ بروقت ضلع ممبران کو پہنچانے کا بندوبست کریں لیکن اس بجٹ اجلاس کا ایجنڈہ بھی اکثر ممبران تاحا ل موصول نہیں ہوا ۔

متعلقہ عنوان :