چارسدہ، ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت قتل واقدامات قتل کے مقدمات درج ہونگے متحرک رہیں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کی میڈیا ہیلپ سنٹر سے گفتگو

جمعہ 23 جون 2017 18:46

چارسدہ، ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف  انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت ..
چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت قتل واقدامات قتل کے مقدمات درج ہونگے ،تمام تھانے متحرک رہیں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، غفلت برتنے پر متعلقہ افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی ہوگی،ڈی پی او چارسدہ سہیل خالدکی میڈیا ہیلپ سنٹر سے گفتگو۔تفصیلات کے مطابق بروز جمعہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے عیدالفطر کے سیکورٹی پلان کے بارے میں میٹنگ ہوئی جس میں چارسدہ کے تمام سرکل کے ایس ڈی پی اوز، اور ضلع بھر کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی،میٹنگ میں امن وامان کے صورت حال پر تفصیلی تبادلہ حیال کیا گیا، اس موقع پر ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے تمام پولیس آفسران کو چاند رات (عید الفطر) کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے حوالے سے سخت اخکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوائی فائرنگ ایک غیر قانونی اور قبیح فعل ہے۔

(جاری ہے)

ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ، قتل واقدام قتل کے تحت ایف آئی آر ، درج ہو کر سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کی ہوائی فائرنگ کے مہم میں کسی قسم کی کوتاہی اور کسی کیساتھ رعایت برداشت نہیں کی جائیگی۔بصورت دیگر غفلت برتنے پر متعلقہ پولیس آفسرا ن کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اس کے علاوہ منشیات فروشوں ، قمر بازوں، جیب تراشوں، مجرمان اشتہاریوں، آتش بازی کے سامان، کھلونا نما اصلحہ وغیرہ کے خلاف حصوصی مہم چلانے کی اقدامات بھی جاری کیئے۔اسی طرح اہم حسا س مقامات ، بازاروں، میلہ جات ، عید گاہوں، اور مساجد کے سیکورٹی کے لئے حصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز صاحبان کو ان کی کھڑی نگرانی کرنے اور وی آئی پیز کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور ان کے ذاتی سیکیورٹی اہلکاروں کو سیکیورٹی کے بھر پور انتظامات اور عید کے چھٹیاں منسوخ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :