آفتاب شیرپائو اور سکندر حیات کی کوئٹہ بم دھماکہ کی شدیدمذمت ،واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے اظہارہمدردی

جمعہ 23 جون 2017 18:46

آفتاب شیرپائو اور سکندر حیات کی کوئٹہ بم دھماکہ کی شدیدمذمت ،واقعہ ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو اورسینئر وزیرو صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائو نے سینئر صحافی محمود جان بابر کے بھائی کی وفات پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بروز جمعہ اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوںنے غم زدہ خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر و جمیل دے،دریں اثنا قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور سکندر شیرپائو نے کوئٹہ بم دھماکہ کی شدیدمزمت کرتے ہوئے اس واقعہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی ویکجہتی کا اظہار کیا۔

انھوں نے دھماکہ کو انتہائی گھنائونا فعل قرار دیتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے حکومت پر زور دیاکہ دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کو تمام طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔انھوں نے مزید کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور حکومت متاثرہ خاندانوں کی داد رسی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے۔