افغانی ہمارے اپنے بھائی ہیں،صوبائی حکومت مہاجرین کے بچوںسمیت سب کوبلاامتیازاپنے وسائل سے معیاری تعلیم فراہم کررہی ہے، افغانی بچوں کی تعلیم کیلئے مرکز سمیت کسی بھی ادارے سے کوئی خصوصی امداد نہیں مل رہی ، حکومت کی زیادہ تر توجہ ماضی میں نظرانداز کردہ خواتین کی 52فیصد آبادی پر مرکوز ہے
صوبائی وزیر تعلیم اور توانائی محمد عاطف خان کی امریکی قونصل جنرل ریمنڈ مک گریتھ سے ملاقات میں گفتگو
جمعہ 23 جون 2017 18:45
(جاری ہے)
وہ کچھ دیر تک صوبائی وزیر کے ساتھ رہے اور ان کے ساتھ تعلیم سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر موصوف نے انہیں تعلیم کے شعبے میں حکومت کی جانب سے شروع کردہ اصلاحات اور اقدامات خصوصاً افغان مہاجرین اور زنانہ تعلیم کے فروغ کے بارے میں تفصیل سے بتایا،وزیر تعلیم نے کہا کہ صوبائی حکومت کی زیادہ تر توجہ ماضی میں نظرانداز کردہ خواتین کی 52فیصد آبادی پر مرکوز ہے اور نئی تعلیمی پالیسی میں گرلز سکولز کا کوٹہ 35فیصدسے بڑھا کر70فیصدکردیاہے جبکہ گرلز کے لئے 1450کمیونٹی سکولز قائم کئے گئے ہیں اسی طرح تمام گرلز ہائی اورہائیر سیکنڈری سکولوں میںترجیحی بنیادوں پرآئی ٹی لیب قائم کئے جارہے ہیں۔
عاطف خان نے کہا کہ گزشتہ 4سالوںکے دوران تعلیمی بجٹ میں 113فیصد اضافہ کرکے اسے 61ارب روپے سے بڑھاکر 138ارب روپے کردیاہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے جبکہ سرکاری سکولوں میں آئی ٹی لیب کی تعداد 179سے 1340تک پہنچایاہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت سرکاری سکولوں میں ناپید سہولیات کی فراہمی پر اب تک 25ارب روپے خرچ کر چکی ہے اور 21لاکھ میں سے 14لاکھ بچوں کوفرنیچر فراہم کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار خالصتاً میرٹ پر 40ہزار اساتذہ بھرتی کئے ہیںاور مزید 15ہزار اساتذہ بھرتی کئے جارہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پرائمر ی سطح پر انگلش میڈیم آف انسٹرکشن متعارف کرانے کے لئے برٹش کونسل کے تعاون سے 570ملین روپے کی لاگت سے 83ہزار اساتذہ کو خصوصی تربیت دی جارہی ہے اس کے ساتھ ساتھ سکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کے لئے آن لائن ایکشن مینجمنٹ سسٹم متعارف کرا دیا گیاہے۔امریکی قونصل جنرل نے فروغ تعلیم کے لئے حکومت خیبرپختونخواکی کاوشوں کو سراہا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.