غذر ، معززین علاقہ کی گورنمنٹ گرلز مڈل سکول بوبر کو ہائی کا درجہ دینے کی اپیل

جمعہ 23 جون 2017 18:45

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) گورنمنٹ گرلز مڈل سکول بوبر کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے پر سکول کے انچارج مدرس یحیحی خان والدین کا دل جیت لیا ہے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کے اندرونی اور بیرونی ماحول سے ایسا لگتا ہے کہ یہ تعلیمی ادارہ ملک کے کسی بھی بڑے پرائیوٹ تعلیمی ادارے سے کم نہیں سکول کے انچارج اور اسٹاف کی انتھگ محنت سے گزشتہ سال پرائمری بورڈ امتحانات میں سکول ہذا کی ایک طالبہ نے پورے ضلع غذر سطح پر دوسری پوزیشن جبکہ ایک اور طالبہ نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے تاریخ رقم کیا ہے جس کا تمام تر کریڈٹ سکول انتظامیہ کے سرجاتا ہے بوبر کے معززین نے مڈل سکول کو ہائی سکول کا درجہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکول کی عمارت کی تعمیر بھی وقت کی اہم ضرورت ہے اس وقت بھی کلاس رومز کی کمی کے باعث طلبا ء وطالبات کو ایک ہی کمرے میں پڑھایا جاتا ہے عمائدین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے سکول کے نظام کو بہتر بنانے پر سکول کی انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کی جائے جبکہ اس سکول کو فوری طور پر ہائی سکول کا درجہ دے کر طالبات کو تعلیم کے سلسلے میں درپیش مشکلات کا آزالہ کیا جائے