مہذب معاشرے کبھی اپنے محسنوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتے ،بے نظیر بھٹو نے غریبوں کیلئے جان قربان کردی

ضلعی جوائٹ سیکرٹری پی پی پی غذر واجد گلگتی کا بی بی شہید کی سالگرہ کے موقع پر پیغام

جمعہ 23 جون 2017 18:45

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) پی پی پی ضلع غذر کے جوائنٹ سیکرٹری واجد گلگتی نے شہید بے نظر بھٹو کی سالگرہ کے موقعے پرکہہ رہے تھے کہ کہ مہذب معاشرے کبھی اپنے محسنوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتے شہید بے نظیر بھٹو نے پاکستان کے غریبوں کے لیے اپنی جان قربان کردی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا بروز جمعہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے درمیان موجود نہیں مگر ان کی یادیں اور فلسفہ ہمارے دلوںمیں رچا بسا ہے جب تک پی پی پی اپنے شہید قائدین ذالفقار علی بھٹو اور شہید بے بی کے ادھورے مشن کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچاتی عملی جدوجہد جاری رہے گا پی پی پی کے سامنے اس وقت بھی اسلامک بلاک اور روٹی کپڑا مکان کا نعرہ سب سے افضل ہے واجد گلگتی نے مزید کہا کہ آنے والے انتخابات میں پی پی پی وفاق سمیت پورے جی بی میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :