برقی لائنوں کی مرمت کے باعث بجلی معطل رہے گی ، کیسکو اعلامیہ

جمعہ 23 جون 2017 18:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوں کی فوری دیکھ بھال کے سلسلے میں24جون کوانڈسٹریل گرڈکے سیٹلائٹ ٹائون ایکسپریس فیڈرصبح8بجے سے صبح10بجے تک۔ کوئٹہ سٹی گرڈکے سورج گنج بازارفیڈر11بجے سے ایک بجے دن تک نیز انڈسٹریل گرڈکے نیو،اولڈپشتون آبادایکسپریس فیڈروں سے 12بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ مری آبادگرڈکے لیاقت بازارایکسپریس اورسریاب گرڈکے اولڈسیٹلائٹ ٹائون فیڈرزسہ پہر3بجے سے شام5بجے تک ۔

(جاری ہے)

سریاب گرڈکے اولڈلیاقت بازار،انڈسٹریل، جائنٹ روڈشام 4بجے سے شام6بجے تک بجلی بندہوگی ۔علاوہ ازیں25جون کو انڈسٹریل گرڈکے سیٹلائٹ ٹائون ایکسپریس فیڈرصبح8بجے سے صبح10بجے۔انڈسٹریل گرڈکے نیو ، اولڈ پشتون آبادایکسپریس ، ایسٹرن بائی پاس فیڈرز12بجے سے 2بجے تک نیزسریاب گرڈکے اولڈسیٹلائٹ ٹائون،مری آبادگرڈکے لیاقت بازارایکسپریس فیڈرز سہ پہر3بجے سے شام5بجے تک جبکہ سریاب گرڈکے جائنٹ روڈ، انڈسٹریل فیڈرزشام 4بجے سے شام6بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :