نارووا ل ‘بی آر بی نہر میں مویشیوں کو نہلاتے ہوئے ڈوبنے والے نوجوان کی نعش مل گئی

جمعہ 23 جون 2017 18:43

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء)نارووا ل کے قریب بی آر بی نہر میں مویشیوں کو نہلاتے ہوئے ڈوبنے والے نوجوان کی نعش مل گئی۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ نواحی گائوں سوداگر پورہ کا رہائشی روزہ دار نوجوان محمد وقار پانچ روز قبل بی آر بی نہر میں مویشیوں کو نہلاتے ہوئے ڈوب گیا تھا اسکی نعش گزشتہ روز تین کلو میٹر دور جاتریکے پل نہر سے پانی پر تیرتی ہوئی مل گئی جس کو ورثاء نے نکال لیا جب متوفی کی نعش گھر پہنچی تو ماں اپنے لخت جگر کی نعش سے لپٹ کر روتی رہی رقت آمیز مناظر دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی متوفی کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔